Friday, March 29, 2024

مریدکے میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی مبینہ ہلاکت، ورثا کا روڈ بلاک کر کے ‏احتجاج

مریدکے میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی مبینہ ہلاکت، ورثا کا روڈ بلاک کر کے ‏احتجاج
May 7, 2019
مریدکے ( 92 نیوز) مریدکے میں نوجوان  کی پولیس کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت  پر ورثا نے  شدید احتجاج کیاجس کےباعث دس گھنٹے جی ٹی روڈ بلاک رہی۔ مریدکے  میں محنت کش ذیشان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر ورثانےجی ٹی روڈ پر احتجاج شروع کردیا جس کے باعث جی ٹی روڈ پر دس گھنٹے ٹریفک بلاک رہی۔ ٹریفک کی بندش کی خبر 92 نیوز پرنشر ہونے کے بعد نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس حرکت میں آگئی  اور دس گھنٹے بعد ٹریفک کا نظام بحال کرا دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی پولیس پنجاب سےواقعہ کی  رپورٹ مانگ لی، چوکی انچارج ناصر اور دیگر دو پولیس اہلکاروں کیخلاف ذیشان کے قتل کی ایف آئی آربھی  درج کرلی گئی۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق نوجوان ذیشان کی موت میں ملوث پولیس اہلکاروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔