Friday, April 26, 2024

مریدکے میں پسند کی شادی کرنیوالے کو سسرالیوں نے قتل کردیا

مریدکے میں پسند کی شادی کرنیوالے کو سسرالیوں نے قتل کردیا
January 20, 2020
مریدکے ( 92 نیوز) مریدکے کے علاقے گجر ٹاون  میں پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں نےصلح کے بعد  لڑکے کو گھر بلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نےلاش تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی۔ مریدکے کے علاقے گجر ٹاؤن میں سسرالیوں نے داماد کو گھر بلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا پچیس سالہ شہزاد نے تین ماہ قبل تہمینہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی تھی ، صلح ہونے کے بعد سسرالیوں نے گزشتہ رات  شہزاد اور اسکی بیوی کو دعوت پر بلایا اور رات گئے چھروں کے وار کرکےموت کے گھاٹ اتار دیا ۔ شہزاد کی والدہ بیٹے کی موت پر غم سے نڈھال ہے کہتی ہیں کہ صلح کے بعد معاملہ رف دفعہ ہو چکا تھا لیکن شہزاد کے سسرال والوں نے دل میں خلش رکھی ہوئی تھی ۔ ادھر شہزاد کی موت پر ورثاء اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا   ۔ دوسری جانب صدر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔