Friday, April 26, 2024

مریدکے ، دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے باپ اور دوبیٹوں سمیت 5افراد ہلاک

مریدکے ، دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے باپ اور دوبیٹوں سمیت 5افراد ہلاک
April 23, 2018
مریدکے ( 92 نیوز ) مریدکے میں دو گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا ، لوگ مرتے رہے مگر پنجاب پولیس کہیں دکھائی نہ دی، معمولی تنازع پانچ افراد کی جانیں لے گیا ۔ مریدکے کی آبادی حدو کی تار بازار میں دو گروپوں کے درمیان پہلے  معمولی تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید  فائرنگ میں تبدیل ہو گئی ۔ فائرنگ کے نتیجے  میں ذیشان شاہ ،عامر شاہ اس کا بیٹا عرفان شاہ  اور ان کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے  ۔ دوسری طرف ایس ایچ او مرید نے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے  مریدکے میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔