Friday, April 19, 2024

مرید عباس قتل کیس  کی سماعت جیل میں کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

مرید عباس قتل کیس  کی سماعت جیل میں کرنیکا نوٹیفکیشن جاری
December 10, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اینکر مرید عباس قتل کیس  میں اہم پیش رفت   ہوئی ہے ، محکمہ داخلہ سندھ نے اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کردیا گیا  ، محکمہ داخلہ کے مطابق مرید عباس قتل انتہائی ہائی پروفائل کیس ہے ، ملزمان عاطف زمان اور عادل زمان کی سٹی کورٹ پیشی کے وقت ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے ۔ آج سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے کہا کہ جیل میں کیس کس جج کی عدالت میں چلایا جائے گا، اس بارے میں وضاحت نہیں کی گئی ، جس کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خط لکھ دیا ۔