Friday, April 26, 2024

مرید عباس قتل کیس ، پولیس نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کیں

مرید عباس قتل کیس ، پولیس نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کیں
July 13, 2019
کراچی (92 نیوز) مرید عباس قتل کیس کی تفتیش میں نقائص سامنے آ گئے۔ پولیس نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کیں۔ واقعے کے دو دن بعد غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا تیسرا مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے واقعے کے عینی شاہد عمر ریحان کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا۔ عمر کا کہنا ہے عاطف نے اسے فون کر کے مرید کو لانے کا کہا۔ مرید اور میں عاطف کے آفس میں بیٹھے تھے کہ وہ آیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ عاطف نے مجھے بھاگنے کا کہا اور میں دفتر سے بھاگ گیا۔ دوسری جانب پولیس نے عاطف کے ڈرائیور ندیم کو حراست میں لے لیا جبکہ ملزم کا بھائی عادل تاحال پولیس کی گرفتاری میں نہیں آ سکا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ عاطف نے بیان میں بتایا کہ اس کا کوئی کاروبار نہیں تھا، وہ پیسے کی رولنگ کرتا تھا، پیسے ایک جگہ سے آتے تھے تو دوسری جگہ دے دیتا تھا، کلائنٹس کو ٹائروں کے فرضی کاروبار کا بتا رکھا تھا۔