Saturday, April 27, 2024

مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف کے گھر سے اہم دستاویزات مل گئیں

مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف کے گھر سے اہم دستاویزات مل گئیں
July 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس نےاینکرمریدعباس اورخضرحیات قتل  کیس میں گرفتار ملزم عاطف زمان کےگھرسے اہم دستاویزات حاصل کرلی  ہیں،پولیس تاحال ملزم کے بھائی عادل زمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ اینکرمرید عباس قتل کیس میں  پولیس نےملزم کے گھرسے اہم دستاویزات حاصل کرلیں ، ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کا بھی اہم ریکارڈ پولیس کو مل گیا، عادل زمان فائرنگ کے وقت عاطف زمان کے ساتھ تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے اس نے بھائی کوروکنے کے بجائے اس کی مدد کررہاتھا ، عادل زمان  بھائی عاطف زمان کو گھرچھوڑنے کے بعد چلا گیاتھا ، اس کے بعد سے پولیس اس کا سراغ نہیں لگاسکی ہے۔ اس کے موبائل کی آخری لوکیشن آبائی گاوں بالا کوٹ آئی تھی۔