Friday, March 29, 2024

مرید عباس قتل کیس ، ملزم عاطف زمان کا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

مرید عباس قتل کیس ، ملزم عاطف زمان کا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار
July 23, 2019
 کراچی (92 نیوز) مرید عباس قتل کیس میں ڈرامائی موڑ آ گیا۔ ملزم عاطف زمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا اور کہا وہ اپنا کیس لڑے گا۔ ملزم کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئےایمولینس میں عدالت لایا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بیان ریکارڈ کرنے ایمبولینس میں گئے تاہم ملزم نے کہا وہ بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا، عدالت میں اپنا دفاع کرے گا۔ ملزم عاطف زمان کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیا۔ بیان میں عاطف زمان نے کہا مرید عباس کے بھائی کو میانوالی میں ٹائروں کی دکان کھول کر دی۔ ٹائروں کی مارکیٹ میں کئی لوگ مجھے جانتے تھے، جو10 لاکھ کی سرمایہ کاری کرتا میں اسے دو لاکھ منافع دیتا تھا۔ کچھ لوگوں کو 20 اور کچھ کو 25 فیصد منافع بھی دیا۔ عاطف زمان نے کہا مرید عباس اور خضر حیات کی جانب سے پیسوں کی واپسی کے لئے بہت دباؤ تھا۔ خضر سے ڈر لگتا تھا کہ وہ اپنے پیسوں کے لئے کچھ کر جائے گا۔