Monday, May 13, 2024

مرید عباس قتل کیس ، ملزم عادل زمان گرفتار

مرید عباس قتل کیس ، ملزم عادل زمان گرفتار
October 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس نے اینکر مرید عباس  سمیت  دوافراد کے قتل کےاہم ملزم عادل زمان کو گرفتارکرلیا،چالاک ملزم واقعہ کےبعد بالاکوٹ فرارہوگیاتھا، پولیس کو چکمادینے کےلئے موبائل فون بالاکوٹ چھوڑکردوبارہ کراچی آگیاتھا۔ اینکر مرید عباس  سمیت دوافراد کے قتل کیس میں  پولیس نےمرکزی ملزم عاطف زمان کےبھائی عادل زمان کو گرفتارکرلیا ، عادل زمان واردات کے وقت موقع پرموجود تھا۔ ملزم عادل زمان نےپولیس کو ابتدائی بیان میں بتایاکہ اس نے اور عاطف زمان نےمرید عباس کو دھمکانےکی منصوبہ بندی کی تھی ، گفتگو کےدوران عاطف زمان طیش میں آگیا۔ ملزم نےبتایاکہ فائرنگ کے بعداس نے عاطف کو گھر چھوڑا اور خود بالاکوٹ فرارہوگیا ، کچھ دن بالا کوٹ میں رہا، پھرپولیس کوچکمادینے کےلئےموبائل فون وہیں چھوڑ کرواپس کراچی آگیا ۔ عادل زمان نےبتایا کہ اسے ٹائر اسکینڈل میں اربوں کی ہیر پھیر کا علم نہیں ہے ، مرید عباس اور عاطف زمان میں  تین ماہ سے لین دین پر جھگڑا تھا ۔ ملزم نے یہ بھی بتایاکہ مقتول مرید کی اہلیہ زارا عباس سے صلح کیلئے دوستوں سے رابطہ کیا ۔