Tuesday, May 21, 2024

مرید عباس دوہرا قتل کیس، مرکزی ملزم کے بھائی کو گواہوں نے شناخت کرلیا

مرید عباس دوہرا قتل کیس، مرکزی ملزم کے بھائی کو گواہوں نے شناخت کرلیا
October 13, 2019
کراچی (92 نیوز) اینکر مرید عباس سمیت دوہرے قتل کیس میں بڑی پیشرفت ہو گئی، سٹی کورٹ میں شناخت پریڈہوئی، مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو گواہوں نے شناخت کرلیا۔ گواہوں نے بتایا کہ ہم خضر حیات کے ساتھ رقم لینے بخاری کمرشل گئے تھے، عاطف زمان سفید گاڑی میں آیا، عاطف نے خضر کو اپنی طرف بلایا اور فائرنگ کردی، جس کےبعد عاطف اور عادل گاڑی میں سوار ہوکر فرار ہوگئے، گولیاں لگنے کےبعد خضر حیات زمین پر گرگیا تھا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس پراپرٹی ریکور کرنا ہے، مزید تفتیش کےبعد ملزم کو 15 اکتوبر کو دوبارہ پیش کریں گے۔