Tuesday, April 23, 2024

مرید عباس اور خضر قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنیکا فیصلہ

مرید عباس اور خضر قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنیکا فیصلہ
July 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس نے  اینکر مرید عباس  سمیت دوافرادکےقتل کیس میں انسدادہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کافیصلہ کیاہے،تفتیشی افسرکاکہناہے دوہرے قتل سے معاشرے میں خوف  وہراس پھیلا،تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ طارق دھاریجو ملزم کے بھائی عادل زمان کی گرفتاری میں ناکام رہے اور اب اچانک چھٹیوں پر بیرون ملک جارے ہیں۔ تفتیشی  افسر کا کہنا ہے  مرید عباس  اور خضر حیات کا قتل کراچی کے پوش علاقے میں ہوا ، قتل سے معاشرے میں خوف ہراس پھیلا۔ دوسری جانب ایس ایس پی طارق دھاریجو تفتیش میں اہم کردارعادل زمان کوسامنے نہیں لاسکے ، تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ طارق دھاریجواہم ملزم کی گرفتاری میں ناکام رہے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کےمطابق سائوتھ زون پولیس کے سینئر افسران کو کیس میں نظر انداز کردیا گیا ، پولیس نے عاطف کا ویڈیو بیان جاری کرکے معاملے کو مزید گھمبیر کردیا، تفتیشی پولیس نے تمام متاثرین کے بیانات قلم بند نہیں  کئے اور اب  تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ طارق دھاریجو  اچانک چھٹی پر چلے گئےہیں۔ ذرائع کے کے مطابق وہ جلد بیرون ملک روانہ ہورہے ، سوال یہ ہے کہ ہائی پروفائل کیس کی تحقیقات اب کون کرے گا ؟ نیا افسر کون ہوگا ؟۔