Friday, April 26, 2024

مریخ کی طرف چین کا پہلا خلائی مشن کامیابی سے روانہ

مریخ کی طرف چین کا پہلا خلائی مشن کامیابی سے روانہ
July 23, 2020
بیجنگ (92 نیوز) خلاء کی جانب چین کا ایک اور لانگ مارچ، مریخ کی طرف چین کا پہلا خلائی مشن کامیابی سے روانہ ہوگیا، لانگ مارچ 5 نامی راکٹ خلائی گاڑی اورسیٹلائٹ کولیکر آئندہ برس فروری میں سرخ سیارے پر پہنچے گا۔ سرخ سیارے کو سَر کرنے کی دھن، چین بھی میدان میں آگیا، اپنا پہلا غیر انسانی تحقیقاتی مشن تیان وَن خلا میں روانہ کردیا۔ تیان وَن کو جنوبی جزیرے ہینان سے لانگ مارچ فائیو وائی فور راکٹ کی مدد سے لانچ کیا گیا،، جو سات ماہ میں ساڑھے پانچ کروڑ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے مریخ کے مدار میں داخل ہوگا۔ تیان وَن دو سے تین ماہ تک سرخ سیارے کے مدار میں رہے گا،، جس کے بعد وہ اس کی سطح پر اترے گا،، جہاں وہ سیارے کی سطح اور وہاں موجود معدنیات پر تحقیق کرے گا۔ تین روز قبل متحدہ عرب امارات بھی اپنا مشن امید لانچ کرچکا ہے،، جس کی منزل مریخ کا مدار ہوگی،، جبکہ امریکا تیس جولائی کو اپنا مشن بھیجے گا۔