Tuesday, May 21, 2024

مریخ کی اندرونی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے خلائی جہاز سرخ سیارے کی جانب روانہ

مریخ کی اندرونی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے خلائی جہاز سرخ سیارے کی جانب روانہ
May 6, 2018
کیلی فورنیا (92 نیوز) مریخ کی اندرونی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ناسا نے خلائی جہاز سرخ سیارے کی جانب روانہ کر دیا گیا ۔ ناسا کے مطابق خلائی جہاز نے اٹلس فائیو نامی راکٹ کی مدد سے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر پانچ منٹ پر وینڈن برگ ایئرفورس بیس سے اپنا سفر شروع کیا۔ ان سائٹ‘ چھ ماہ بعد 26 نومبرکو مریخ پر پہنچتے ہوئے سرخ سیارے کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کرے گا۔ اس مشن پرتقریبا اٹہتر کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی جبکہ مشن  کی تکمیل پر دو سال کا عرصہ لگےگا۔