Friday, April 26, 2024

مری: گھنے جنگلات میں شدید آگ بھڑک اٹھی

مری: گھنے جنگلات میں شدید آگ بھڑک اٹھی
January 13, 2018

مری (92 نیوز) مری کے جنگلات میں رات کے وقت شدید آگ بھڑک اٹھی جس سے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا۔
مری کے علاقے میں موجود گھنے جنگلات میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ سے جنگلات کے بڑے حصے کو شدیدنقصان پہنچا۔
مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122 پر اطلا ع کی تو ٹیمیں آگ بجھانے موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے 5 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجہ خشک پتے بتائے جا رہے ہیں جو فوراً آگ پکڑ نے کا سبب بنتے ہیں۔