Sunday, May 5, 2024

مری کیبل لفٹ تفریح کے ساتھ سفر کا ذریعہ بھی بن گئی

مری کیبل لفٹ تفریح کے ساتھ سفر کا ذریعہ بھی بن گئی
February 29, 2020
مری (92 نیوز) کیبل لفٹ جہاں تفریح کے لیے استعمال ہوتی ہے وہاں اب یہ سفر کا ذریعہ بھی بن گئی۔ روزانہ بڑی تعداد میں شہری بغیر کسی خوف و خطر اس میں سفر کرتے ہیں۔ راولپنڈی سے مری جاتے ہوئے 23 کلو میٹر کے فاصلے پر آڑوکس کے مقام پر ہزاروں فٹ بلندی کی کیبل ڈولی لفٹ یہاں کے مکینوں کو سستی سفری کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ڈولی لفٹ میں روزانہ چھوٹے بڑے اور بلخصوص سکولز کے پچے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے کرتے ہیں۔ کیبل ڈولی لفٹ کو 2400cc گاڑی کے انجن سے آہنی رسوں پر چلایا جاتا ہے۔ لفٹ کو ایک ہی شخص اپریٹ کرتاہے اس میں سٹیرنگ کے علاوہ گاڑی کی ہر چیز بریک، گیر، ہارن استعمال کیا جاتا ہے۔ آپریٹر ڈولی لفٹ کو پہاڑی کے ایک ہی طرف سے چلاتا ہے جبکہ دوسری جانب مسافر بیٹھ جاتے ہیں تو آپریٹر دوربین کے زریعے دیکھتا ہے اور ہارن بجا کر لفٹ کو چلا دیتا ہے۔ ڈولی لفٹ میں سفر کے دوران ہزاروں فٹ بلندی سے نیچے سرسبز جنگلات میں بل کھاتی سڑک بھی خوبصورت منظر پیش کرتی ہے۔