Sunday, September 8, 2024

مری کی ماریہ کا قتل ، والدین نے تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی

مری کی ماریہ کا قتل ، والدین نے تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی
July 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مری کی ماریہ کو جلایا گیا یا  اس نے خود کشی کی؟؟معاملہ ابھی تک  حل  نہیں ہو سکا والدین نے پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی کہتے ہیں چیف جسٹس انصاف دیں وزیراعلیٰ پنجاب چاہیں تو دوبارہ پوسٹمارٹم کرالیں۔ تفصیلات کےمطابق  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ماریہ کے خاندان کا کہناہے کہ بیٹی کے پاس کوئی موبائل نہیں تھا اگر پولیس نے کوئی فون قبضے میں لیا تو وہ کہاں ہے؟؟انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں مرکزی ملزم ماسٹر شوکت کو نامزد کیا تھا مگر کارروائی رفعت کےخلاف ہورہی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ تشدد کی رپورٹ ابھی تک ہمارے حوالے نہیں کی گئی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف چاہیں تو خود پاس کھڑے ہوکر پوسٹمارٹم دوبارہ کرالیں۔ ماریہ کے والد صداقت عباسی نے بتایا کہ ڈی ایس پی نے ملزمان کے ساتھ راضی نامے کے بدلے اچھی خاصی رقم دلوانے کی پیشکش بھی کی ہے۔