Thursday, April 25, 2024

مری کو سیاحوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ ‏

مری کو سیاحوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ ‏
March 18, 2020

لاہور ( 92 نیوز) حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مری کو سیاحوں کے لئے بند کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے مقامی لوگوں سے  بھی اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی اپیل کی گئی ہے جب کہ  غیر ضروری سرکاری ملازمین کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صرف ضروری سرکاری ملازمین کو دفاتر میں آئیں ، دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے مری میں موجود سیاحوں کو اپنے اپنے علاقوں میں جانے کی ہدایات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔

گلیات کے سیاحتی مقامات سیاحوں کیلئے بند  کر دیے گئے ہیں  ، ترجمان جی ڈی اے کے مطابق نتھیاگلی، چھانگلہ گلی ، اور ایوبیہ میں موجود سیاحوں کو گلیات چھوڑنے کا حکم  دے دیا گیا ہے ، اقدامات کورونا سے بچاؤ اور عوام کے تحفظ کیلئے اٹھائے جارہے ہیں ۔