Saturday, May 11, 2024

مری، چترال، نتھیا گلی سمیت کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ، مزید برفباری کا امکان

مری، چترال، نتھیا گلی سمیت کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ، مزید برفباری کا امکان
December 24, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) مری، چترال، نتھیا گلی سمیت کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی علاقہ جات میں برفباری سے ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ آئندہ چند روز میں پہاڑی علاقوں میں بارش اور مزید برفباری کا امکان ہے۔ کہیں برفباری نے رنگ جمایا تو کہیں بارش برسی، پہاڑوں پر ہوائیں چلیں تو ہر شہر کا موسم ٹھنڈا ہو گیا۔ مری، چترال اور نتھیا گلی سمیت شمالی علاقہ جات میں کئی مقامات پر گذشتہ دور روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے پہاڑوں پر برف کی چادر تن گئی ہے۔ پہاڑوں پر ہونے والی برفباری کے اثرات میدانی علاقوں میں بھی آپہنچے ہیں اور لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔