Thursday, September 19, 2024

مری ، نجی ہوٹل میں سیاحوں کے لیے 7 روزہ اٹالین فوڈ فیسٹیول کا آغاز

مری ، نجی ہوٹل میں سیاحوں کے لیے 7 روزہ اٹالین فوڈ فیسٹیول کا آغاز
February 19, 2018

مری (92 نیوز) ملکہ کوہسار مری میں بھوربن کے نجی ہوٹل میں سیاحوں کے لیے 7 روزہ اٹالین فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ۔
موسم نے انگڑائی لی تو سیاحوں کو بھی مستی آئی ۔ حالیہ برفباری کے بعد ملکہ کوہسار میں سورج کی کرنیں چمکیں تو یہاں کے حسن کو بھی چار چاند لگ گئے ۔
سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کر لیا اورخوبصورت نظاروں اور پہلے سےگری برف کا ناصرف بھرپور لطف اٹھایا بلکہ کھیل کود اور اٹھکیلیاں کر کے موسم کے مزے لیتے رہے ۔
بھوربن کے نجی ہوٹل کی انتظامیہ نےسیاحوں کی تفریح اور دلچسپی کے لیے سرد موسم میں اٹلی کے گرم کھانوں سے تواضع کے لیے سات روزہ اٹالین فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا ۔ سیاحوں نے اس فیسٹیول میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔
اٹالین شیف نے سیاحوں کو ان کی پسند کے اٹالین کھانے ان ہی کی نظروں کے سامنے تیار کر کے پیش کیے ۔
سیاحوں نے پاکستانی کھانوں کے ساتھ اٹالین کھانے خوب مزے لے کر کھائے ۔ بڑوں کے ساتھ بچے بھی اس کا خوب مزے لیتے رہے ۔
اٹالین فوڈ فیسٹول ایک ہفتہ تک سیاحوں کی تواضع کے لیے جاری رہے گا ۔