Tuesday, May 21, 2024

مری ، نتھیا گلی کے قریب تین فٹ برفباری پڑ چکی ، سیاح پھنس گئے

مری ، نتھیا گلی کے قریب  تین فٹ برفباری پڑ چکی ، سیاح پھنس گئے
January 22, 2019
مری ( 92 نیوز) مری میں شدید برفباری کے باعث نتھیا گلی کے قریب سیاح کئی گھنٹوں سےپھنسےہوئے ہیں ۔ سیاح عمرحسن نے پیغام جاری کیا جس میں  کہا کہ  گاڑیوں میں خواتین اوربچے بھی  ہیں، گاڑیوں میں ایندھن بھی ختم ہونے والا ہے، انہیں بچایا جائے۔ نتھیاگلی کے قریب توحید آباد کوزہ گلی میں پھنسے ہوئے سیاح عمر حسن نے  ویڈیو پیغام میں کہا  کہ ان کا تعلق کراچی سے  ہے اور وہ لوگ گزشتہ کئی گھنٹوں سے برفباری میں پھنسے ہوئے ہیں، گاڑیاں برف سے ڈھک گئی ہے جبکہ گاڑیوں میں ایندھن بھی ختم ہونے والا ہے۔ برفباری کے بعد سڑکوں پر برف کی تہہ جم  گئی  ہے جس کے باعث گاڑی پھسلنے  کا شدید خطرہ  ہے اس لئے برفباری کے دوران سیاح گلیات کے سفر سے اجتناب کریں۔ سیاح عمر حسن نےوزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی سے ویڈیو پیغام کے ذریعے رابطہ کیا ،جس پر انہوں نے ایبٹ آباد کنٹرول روم سے رابطہ کیا ۔ شوکت یوسفزئی کاکہناہے کہ ڈونگا گلی سے ریسکیو ٹیم بھجوادی ہے، اور وہ سیاحوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔