Saturday, April 20, 2024

مری میں ژالہ باری اور بارش سے موسم سرد ہو گیا

مری میں ژالہ باری اور بارش سے موسم سرد ہو گیا
November 3, 2019
مری ( 92 نیوز) ملکہ کوہسار مری میں ژالہ باری اور بارش سے موسم سرد ہو گیا، شہریوں نے گرم ملبوسات نکال لئے ۔ مری اور گردونواح میں شدید ژالہ باری شروع ہوتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے یہاں پر موجود سیاحوں اور مقامی لوگوں نے گرم ملبوسات زیب تن کر لیے ہیں اور  ہیٹرز کا استعمال بھی شروع ہو چکا ہے ۔ ژالہ باری سے سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی  تاہم ژالہ باری اور ٹھنڈے موسم سے سیاح بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔