Thursday, April 18, 2024

مری میں پھر برفباری ، ہر سو سفیدی چھا گئی

مری میں پھر برفباری ، ہر سو سفیدی چھا گئی
March 7, 2019
مری ( 92 نیوز ) مارچ کے مہینے میں بھی برفباری  کے باعث ملکہ کوسہار مری میں ہر سو سفیدی چھا گئی ۔ کشمیر پوائنٹ پر چار انچ تک برف پڑی ، اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ  شروع ہو گیا۔ مارچ کے مہینے میں آسمان سے گرنے والے سفید گالوں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ملکہ کوہسار مری میں تین دن وقفے کےبعد ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گئی ۔ کشمیر پوائنٹ پر چار انچ تک برف پڑ چکی ہے، نشیبی علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ دیربالا میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں  سے درجہ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا ۔ مانسہرہ، میرپور آزادکشمیر اور گردونواح میں بارش سے موسم سرد  ہو گیا۔

راولپنڈی ، اسلام آباد

راولپنڈی، اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ۔

پشاور

ادھر خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی آسمان پر بادلوں کا راج ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے صوابی، نوشہرہ ،چارسدہ، مالاکنڈ اور شمالی وزیرستان میں آج چند ایک مقامات پر ہلکی اور تیز بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔

پنجاب

پنجاب میں  ملتان اور گرد ونواح میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے ۔ پنڈ دادنخان، کھیوڑہ اور گردونواح میں بارش سے موسم سردہوگیا۔ اگلے بارہ گھنٹے کے دوران جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔