Wednesday, April 24, 2024

مری میں سیاحوں پر تشدد،پولیس کئی گھنٹے بعد بھی ملزم گرفتار نہ کرسکی

مری میں سیاحوں پر تشدد،پولیس کئی گھنٹے بعد بھی ملزم گرفتار نہ کرسکی
December 17, 2018
مری ( 92 نیوز) مری میں سیاحوں پر تشدد کے ایک اور واقعے کو کئی گھنٹے گزر گئے ، مگر پولیس کی جانب سے تاحال ملزموں کو گرفتار نہ کیا جا سکا ، پولیس ٹیموں نے کئی مقامات پر چھاپے مارے ، دوسری جانب اے سی مری نے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ بلالی۔ مری میں سیاح فیملی کے ساتھ مقامی ہوٹل مافیا کی بدسلوکی کی فوٹیج منظر عام پر آنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیا جس کے بعد راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ متاثرہ فیملی کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر انچارج چوکی بازار اور محرر کو معطل کر دیا ۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی کہ متاثرہ فیملی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے۔