Thursday, April 25, 2024

مری میں سیاح فیملی پر ہوٹل انتظامیہ کا تشدد، خواتین کو بھی نہ بخشا

مری میں سیاح فیملی پر ہوٹل انتظامیہ کا تشدد، خواتین کو بھی نہ بخشا
September 13, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں سے بدتمیزی اور لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ رک نہ سکا،  فیصل آباد سے آنے والی سیاح فیملی پر ہوٹل انتظامیہ کا تشدد، خواتین کو بھی نہ بخشا۔ مری میں ایک اور سیاح فیملی تشدد کا شکار، فیصل آباد کے علی توقیر اپنی فیملی کے ہمراہ مری سیروتفریح کےلئے آئے، مری ایکسپریس وے پر موجود ریسٹورنٹ میں معمولی تلخ کلامی پر انتظامیہ نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ان کیساتھ موجود خواتین کو بھی نہ چھوڑا۔ تشدد کا شکار علی توقیر اسپتال میں زیر علاج ہیں، کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود مری پولیس نے کوئی ایکشن نہ لیا، اس سے پہلے بھی مری میں سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی اور لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔