Friday, April 26, 2024

مری میں برف کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں ، سیاح شدید مشکلات کا شکار

مری میں برف کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں ، سیاح شدید مشکلات کا شکار
January 5, 2019
مری ( 92 نیوز) ملکہ کوہسار مری نے سفید چادر اوڑھی تو وادی کا حسن اور بھی نکھر گیا  جس کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کر لیا ، شاہراہوں پر برف کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو سیاح انتطامیہ کے خلاف پھٹ پڑے ۔ مری کا مال روڈ ہو یا کشمیر پوئنٹ ،ہر طرف آسمان سے گرنے والی برف نے سماں باندھ دیا ، پہلے سے حسین وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے  جس سے  بڑی تعداد میں سیاحوں نے مری کا رخ کیا ، انتظامیہ کے مطابق اب تک ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں ۔ ملکہ کوہسار کی خوبصورتی اپنی جگہ تاہم شاہراہوں پر پڑنے والی برف سے بعض مسائل کا بھی سامنا ہے جن کے بارے میں سیاح بھی سوال اٹھا رہے ہیں ۔ گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہیں سیاح پھنس گئے  ،سیاح اپنی مدد آپ کےتحت گاڑیاں ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ متعدد گاڑیوں کافیول بھی ختم ہوگیا ہے  ، ایسے میں انتظامیہ متحرک ہونے کی بجائے گہری نیند سو رہی ہے۔