Thursday, April 25, 2024

مری میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم انتہائی سرد

مری میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم انتہائی سرد
November 20, 2019
مری ( 92 نیوز) ملکہ کوہسار مری میں رواں ہفتہ ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم انتہائی سرد ہو گیا، سیاح قدرت کے حسین نظاروں سےخوب لطف اندوز  ہورہے ہیں۔ ملکہ کوہسار مری میں رواں ہفتے بارش اور ژالہ باری سے موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے ،سردی کی شدت میں اضافےکےباعث سیاحوں اور مقامی لوگوں نے گرم ملبوسات زیب تن کرلیا ۔ قدرت کے حسین نظاروں نے سیاحوں پرسحرطاری کردیا، سرد موسم میں سیاح جوڑے تفریح مقامات کشمیر پوائنٹ اور مال روڈ پر چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں ۔ سیاحوں نے کشمیر پوائنٹ سے برف پوش پہاڑوں کا نظارہ بھی کیا۔سیاحوں کا کہنا تھا کہ ٹھنڈے موسم  کا اپنا ہی مزہ ہے ، ٹھنڈے موسم میں سیاح فیملیاں اور سکولوں کے بچے سفاری ٹرین کا بھی مزہ لیتے ہیں ۔ انہیں سفر کے دوران پہاڑوں کے نظارے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں ۔سیاح یاد گار لمحات کو اپنے کیمروں میں بھی محفوظ کرتےہیں، ٹھنڈ سے بچنے کے لیے آگ بھی تاپی جاتی ہے۔