Saturday, April 20, 2024

مری میں اس سال ریکارڈ برفباری کے بعد برف تیزی سے پگھلنا شروع ہو گئی

مری میں اس سال ریکارڈ برفباری کے بعد برف تیزی سے پگھلنا شروع ہو گئی
March 9, 2019
 مری (92 نیوز) مری میں اس سال موسم سرما میں جس انداز سے شدید برفباری ہوئی ہے اسی طرح دھوپ والی جگہوں سے برف تیزی سے پگھلتی بھی جاری ہے اور بیشتر جگہوں سے برف ختم ہو گئی۔ برف کے شوقین سیاحوں نے برف والی نئی جگہیں ڈھونڈ نکالیں۔ سیاحوں کی جانب سے ڈھونڈ نکالی جانے والی جگہوں میں کلڈنہ جنگل، جھکاگلی جنگل، کشمیر پوائنٹ اور گھڑیال کے مقامات شامل ہیں۔ ان مقامات پر برف کے ڈھیر لگے ہیں جہاں برف سے خوبصورت سنومین بھی بنائے گئے ہیں۔ ان سنو مین کے ساتھ آنے والی فیملیاں سیلفیاں بنا کر ان یادگار لمحات کو اپنے پاس محفوظ کر رہے ہیں جبکہ گھوڑوں پر بیٹھ کر مزے بھی لیےجا رہے ہیں۔ منچلے نوجوان ٹولیوں کی شکل میں میوزک کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر خوش ہو رہے ہیں جبکہ بعض سیاح فیملیاں برف پر سکیٹینگ کر کے لطف اندوز ہوتی رہیں۔ برف باری کی ان  مخصوص جگہوں پر  کالجوں اور سکولوں کے گروپس بھی اس برف سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔