Saturday, April 27, 2024

مری معاہدہ پر عملدرآمد ، ثناء اللہ زہری وزیر اعلٰی بلوچستان نامزد

مری معاہدہ پر عملدرآمد ، ثناء اللہ زہری وزیر اعلٰی بلوچستان نامزد
December 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مری معاہدہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ثنااللہ زہری کو بلوچستان کا وزیر اعلی نامزد کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 2013کے انتخابات کے بعد بلوچستان میں مخلوط حکومت کے قیام کیلئے نیشنل پارٹی کے ساتھ ہونے والے مری معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے نواب ثنااللہ زہری کو بلوچستان کا وزیر اعلی نامزد کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کےدرمیان مری معاہدہ کے مطابق اڑھائی سال کیلئے نیشنل پارٹی کا وزیرا علی اور اگلے اڑھائی سال کیلئے ن لیگ کا وزیراعلی لانے پر بات ہوئی تھی جس کےبعد وزارت اعلی کا قرعہ نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے نام نکلا اور وہ اڑھائی سال بلا شرکت غیر وزیر اعلی رہے جس کے بعد 4دسمبر کو  ان کی مدت معاہدہ کے مطابق ختم ہوگئی تھی لیکن وزیرا عظم کی مصروفیات کے باعث کوئی فیصلہ نہ ہوسکا تھا ۔ وزیر اعظم نے آج بالآخر پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد ثنا اللہ زہری کو وزیراعلی بلوچستان نامزد کر دیا ہے ۔