Friday, April 19, 2024

مری  : سردیوں کی آخری چھٹی ،بچے بڑے اور خواتین سارا دن انجوائے کرتے رہے

مری  : سردیوں کی آخری چھٹی ،بچے بڑے اور خواتین سارا دن انجوائے کرتے رہے
January 3, 2016
  مری(92نیوز)مری کے فلک  بوس پہاڑوں  کی سیر کے لئے  راولپنڈی اسلام آباد کے ساتھ ساتھ لاہور اور کراچی سے بھی لوگ ملکہ کوہسار جا پہنچےجہاں، بچے بڑے اور خواتین سارا دن خوب انجوائے کرتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق برف باری ہو یا نہ ہو مگر سردیوں کی چھٹیاں ہوں اور لوگ اپنے خوبصورت تفریحی مقام ملکہ کوہسار نہ جائیں یہ ہو نہیں سکتا مری میں اتوار کے روز  سیاحوں کی بڑی تعداد مال روڈ ،کشمیر پوائنٹ پر  جا پہنچی لوگ بھرپور طریقے سے اپنی فیملی کے ہمراہ لطف اندوز ہو تے رہےکیا بچے اور  کیا بڑے ۔۔؟؟ سب ہی  اٹھکیلیاں کرتے اور مختلف کھیلوں میں مصروف ہیں سیاح مری کے خوبصورت  مناظر کو کیمرے میں  محفوظ کرنے میں  بھی مصروف ہیں۔ اجلے اور سبز درخت اور حسین قدرتی مناظر سے ہر کوئی  لطف اندوز ہو رہا ہے سیاحوں کی بڑی تعداد  کی مری میں آمد کے باعث ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا گاڑیوں کی لمبی لمبی لائینں ہیں لیکن لوگو ں نے راستے کو ہی پکنک پوئینٹ بنا لیا اور دوستوں کے ساتھ لطف اندوز ہو نے لگے۔