Wednesday, May 8, 2024

مری ،جی پی او چوک میں ہوٹل پر فائرنگ سے ہوٹل مینجر زخمی ہو گیا

مری ،جی پی او چوک میں ہوٹل پر فائرنگ سے ہوٹل مینجر زخمی ہو گیا
December 30, 2018
مری (92 نیوز) مری میں لاقانونیت کی انتہا ہو گئی۔ سیاحوں کے بعد اب مقامی افراد بھی نشانے پر آگئے۔ جی پی او چوک میں ہوٹل پر فائرنگ سے مالک زخمی ہو گیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک شخص سینہ تانے کسی معاملے پر پہلے ہوٹل منیجر کو دھمکاتا ہے پھر پسٹل نکال کر سیدھے فائر کردیتا ہے جس سے ہوٹل منیجر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر راولپنڈی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ مری میں آنے والے سیاحوں کے ساتھ غنڈہ گردی کے پے درپے واقعات  نے ملکہ کوہسار کی سیر کے لیے آنے والوں میں خوف کی لہر دوڑا دی تھی اور سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مری کی مہم بھی شروع کی گئی تھی۔ اب نئے واقعہ نے پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔