Saturday, April 20, 2024

مری ، برفباری میں طلبہ امتحانی سینٹر تک پہنچنے کیلئے شدید مشکلات کا شکار

مری ، برفباری میں طلبہ امتحانی سینٹر تک پہنچنے کیلئے شدید مشکلات کا شکار
March 6, 2019
مری ( 92 نیوز) مری میں  برفباری کےموسم میں امتحانی مراکز تک پہنچنا طلبہ کیلئےایک اور کڑا امتحان بن گیا ۔ ملکہ کوہسار مری میں جہاں اس سال برفباری نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے وہیں  شدید سرد موسم میں راولپنڈی بورڈ کے تحت  میٹرک  امتحانات کاسلسلہ جاری ہے۔ برفباری کے موسم میں امتحانی مراکز تک پہنچنا طلبہ و طالبات کے لیے ایک اور کڑا امتحان ہے مری،کوٹلی ستیاں کے متعدد علاقوں میں  قائم میٹرک کے امتحانی مراکز برف سے ڈھکے ہیں،جبکہ بیشتر امتحانی مراکز میں داخل ہونے کے لیے برف کاٹ کر راستے بنائے گئے ہیں ۔ برفباری کے موسم میں بعض امتحانی سنٹر دور ہونے کی وجہ سے  طلب علم بروقت نہیں پہنچ سکتے جبکہ طلبہ وطالبات کے ساتھ امتحانی عملہ کو  بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سڑکوں پربرف کے باعث  ٹریفک جام ہونے  اور پھسلن سے طالبات کوامتحانی سنٹرز تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ سرد ترین موسم میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے، بچوں  کے والدین اور ٹیچرز رہنماؤں نےبرفباری والے علاقوں کے لیے الگ امتحانی شیڈول بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔