Tuesday, April 16, 2024

مری اور ایبٹ آباد سمیت سمیت ملک  کےدیگرسیاحتی مقامات پربرفباری جاری

مری اور ایبٹ آباد سمیت سمیت ملک  کےدیگرسیاحتی مقامات پربرفباری جاری
March 10, 2017
مری (92نیوز)مری اور ایبٹ آباد سمیت سمیت ملک  کےسیاحتی مقامات پر وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے جس سےجاڑے کی رت طویل  ہو گئی  جبکہ سیاح  ٹھنڈے موسم میں  ہلہ  گلہ کرتے رہے تفصیلات کےمطابق  ملکہ کوہسار نے برف کی سفید  چادر اوڑھ لی  ہے  اوربرفباری کا سلسلہ  وقفے وقفے سے  جاری  ہے۔ چارروز سے جاری  برفباری کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی  تعداد مری پہنچی اور برفیلے موسم سے لطف  اندوز ہو رہی ہے سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی انتہائی سست رہی جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر سیاحوں کی رہنمائی کرتے رہے۔ ایبٹ آباد، نتھیا گلی ایوبیہ ٹھنڈیانی میں  بھی  برف کا راج ہے اور آئندہ  چوبیس گھنٹے میں مزید  برف  گرنے کی  بھی پیش  گوئی کی  گئی ہے۔۔ شدید برفباری  اور راستے  بند ہونے  کی وجہ سے  شہری گھروں میں محصور ہو  گئے ہیں   جبکہ  سوئی  گیس اور  بجلی  کی فراہمی معطل  ہونے کے باعث شہری شدید  سردی میں ٹھٹھرنے پر مجبور ہیں۔  ادھرکوٹلی ستیاں میں  بھی جاڑے کا موسم  طویل ہو  گیا ہے اور  برف کے نرم نرم  گالے  گرنےسے  پارہ  بھی گر چکا ہے ۔ سڑکوں پر برف  جمنے  کی وجہ سے کئی مقامات پر رابطہ  سڑکیں  بھی  بند ہیں ۔