Friday, May 17, 2024

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا
August 2, 2019

کراچی (92 نیوز)  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو کا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ۔

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی مختلف شہروں میں ہوں گے۔

وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پہلے ہی بارہ اگست کو عیدالاضحیٰ ہونے کا کیلنڈر جاری کرچکی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے 12 اگست سے لے کر 15 اگست تک چار تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

ادھر سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا،عید الاضحی اتوار گیارہ اگست کو ہوگی، حج کا رکن اعظم وقوف عرفات دس اگست بروز ہفتہ ہوگا جبکہ 8 اگست بروز جمعرات سے حج کے ارکان کی ادائیگی شروع ہو جائے گی۔