Monday, September 16, 2024

مرکز میں حکومت بنائی تو کرپشن کا لوٹا پیسہ وصول کرکے تعلیم پر لگائیں گے: عمران خان

مرکز میں حکومت بنائی تو کرپشن کا لوٹا پیسہ وصول کرکے تعلیم پر لگائیں گے: عمران خان
April 5, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)تعلیم ، تعلیم اور صرف تعلیم ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بڑا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں مرکز میں حکومت بنائی تو کرپشن کا لوٹا پیسہ وصول  کرکے تعلیم پر لگائیں گے۔ملک پلوں اور سڑکوں سے نہیں تعلیم سے ترقی کرتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تعلیمی اصلاحات سے متعلق تقریب سےخصوصی  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کا گزشتہ دور ان پڑھ ٹیچروں سے بھرا پڑا تھا۔۔پی ٹی آئی نے قابل ٹیچر بھرتی کئے۔کہتے ہیں ملک پلو ں اور سڑکوں سے ترقی نہیں کرتے۔۔مرکز میں حکومت بنائی تو کرپشن کا لوٹا پیسہ جمع کرکے تعلیم پر لگائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کاتعلیمی نظام انگلش ۔اردو میڈیم اور مدرسوں میں تقسیم ہے۔ دینی مدارس کی اصلاحات کےلئے پیسے دیئے تو شور مچ گیا دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانا ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی والدہ پڑھی لکھی نہ ہوتیں تووہ صرف کرکٹ ہی کھیلتے۔اعلیٰ تعلیم حاصل نہ کرپاتے انہوں نے کہا کہ ملک کی 60فیصد آبادی 20سال سے کم عمر نوجوانوں کی ہے انہیں تعلیم دے کر باصلاحیت شہری بنایا جاسکتا ہے۔