Friday, May 17, 2024

مرچ فارم کا سو ایکڑ پر محیط تجرباتی منصوبہ مکمل کر لیا ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ

مرچ فارم کا سو ایکڑ پر محیط تجرباتی منصوبہ مکمل کر لیا ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ
June 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے مرچ فارم کا سو ایکڑ پر محیط تجرباتی منصوبہ مکمل کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں چلی فارم کا رقبہ 3 ہزار ایکڑ تک بڑھایا جائے گا۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مصالحہ جات کیلئے شراکت داری تشکیل پا گئی ہے۔ چینی شراکت داروں میں سمیک اور سیچوآن لٹونگ فوڈ گروپ شامل ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ کا  اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ پیداوار، بیج کا معیار، کاشت کے لیے ہنر مند افرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے۔ پراسسنگ اور برآمدات بڑھانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔