Tuesday, April 23, 2024

مرغی کے گوشت کی قیمت 364 روپے فی کلو تک جا پہنچی

مرغی کے گوشت کی قیمت 364 روپے فی کلو تک جا پہنچی
March 6, 2021

لاہور (92 نیوز) مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ایک کلو گوشت تین سوچونسٹھ روپے تک پہنچ گیا۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، مرغی کے فی کلو گرام گوشت کی قیمت تین سو چونسٹھ روپے تک جا پہنچی۔ زندہ مرغی کی قیمت دوسوتینتالیس ہے، شہری مسلسل مہنگائی پر پھٹ پڑے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے قوت خرید بھی ختم کردی۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے اقدامات کیے جائیں۔