Tuesday, May 21, 2024

مرغی کی بڑھتی قیمتوں کو لگام نہ ڈالی جا سکی

مرغی کی بڑھتی قیمتوں کو لگام نہ ڈالی جا سکی
May 21, 2021

لاہور (92 نیوز) مرغی کی بڑھتی قیمتوں کو لگام نہ ڈالی جا سکی۔ ناجائز منافع خوروں نے پورے ملک میں مرغی کے گوشت کا ریٹ 500 روپے فی کلو سے اوپر فکس کر دیا۔

شہر میں روزانہ کی بنیاد پر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج شہر میں مرغی کا گوشت 436 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ چکن کی قیمت میں گزشتہ تین روز میں 14 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

ادھر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہر میں آج  لہسن چائنہ  160، ادرک  300 اور سبز مرچ 57 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح دیسی ٹینڈے 130 ، اروی  145 اور مٹر 135 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔  

گاہکوں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں ۔ کہتے ہیں منڈی سے چیزیں مہنگی مل رہی ہیں جس وجہ سے مہنگی بیچنے پر مجبور ہیں۔

اگر بات کی جائے پھلوں کی تو فالسہ 105،  سیب 170 ،دوسہری آم 155 ، کیلا 175 اور اسٹابری 85 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔