Sunday, April 28, 2024

مرسوں ،مرسوں ،کم نہ کرسوں سے کام نہیں چلے گا، شہباز شریف

مرسوں ،مرسوں ،کم نہ کرسوں سے کام نہیں چلے گا، شہباز شریف
April 14, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ  پنجاب   شہباز  شریف  نے کراچی کا  طوفانی  دورہ  کیا ، مزار  قائد  پر حاضری   دی اور سیاسی رہنماؤں  سے ملاقاتیں کیں ۔ پیپلزپارٹی  پر تنقید  کے نشتر  چلاتے ہوئے کراچی  کا کچرا  6 ماہ  میں  ختم  کرنے  کا وعدہ بھی کیا ۔ مسلم  لیگ ن  کی قیادت سنبھالنے  کے بعد وزیر اعلیٰ  پنجاب  شہباز  شریف نے کراچی  کا پہلا  دورہ  کیا، ائرپورٹ پرن  لیگی کارکنان  نے استقبال کیا مگر میاں صاحب نے یہاں کسی کو لفٹ نہ کرائی اور گورنر ہاؤس روانہ ہوگئے، جہاں گورنرسندھ اورمختلف وفود سے ملاقاتيں کیں۔ گورنر ہاؤس میں فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد ،اے این پی  کے شاہی سید اور میئر کراچی نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کی شہباز شریف نے  مزارقائد پر بھی حاضری دی اورپھول چڑھائے ، ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے  ہوئےشہباز شریف بھرپور فارم  میں دکھائی  دئیے اور پیپلزپارٹی  پر جم کر تنقید کی ۔ شہباز شریف بولے موقع ملا تو کراچی کا کچرا 6 ماہ میں ختم کردوں گا، گرین لائن بلکہ بلو اور اورنج لائن کا تحفہ بھی دوں گا ۔ ورکرز کنونشن کے دوران کارکنان میں بھی بدنظمی نظر آئی، شہباز شریف کے خطاب کے دوران کرسیاں خالی رہیں جبکہ کارکنان نے ورکرز کو عزت دو  کےبینرز بھی لہرا دئیے۔