Saturday, May 11, 2024

مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب، حلف اٹھا لیا

مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب، حلف اٹھا لیا
March 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے مرزا محمد آفریدی 54 ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے، غفور حیدری نے 44 ووٹ لئے۔

ڈپٹی چیرمین کے لئے کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا، مرزا آفریدی نے 54 حاصل کئے، غفور حیدری نے 44 ووٹ لئے۔ مرزا آفریدی نے ڈپٹی چیرمین کا حلف اٹھا لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مرزا محمد آفریدی کوڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ کہا کہ، صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد مرزا محمد آفریدی کی کامیابی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرزا محمد آفریدی سے بطورڈپٹی چیئرمین سینیٹ جمہوری اقدار کو فروغ دینے کی توقع ہے۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کو بری طرح مسترد کردیا گیا۔ پی ٹی آئی اوراتحادی جماعتیں بھی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔