Friday, April 26, 2024

مردم شماری کیس : حکومت ہر معاملہ حساس کہہ کر ٹال دیتی ہے : سپریم کورٹ

مردم شماری کیس : حکومت ہر معاملہ حساس کہہ کر ٹال دیتی ہے : سپریم کورٹ
August 31, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ مردم شمار ی کےلئے فوج کی شمولیت ضروری ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہتے ہیں مردم شماری کرانی ہے جنگ نہیں لڑنی۔ کیا حکومت کی اپنی کوئی ساکھ نہیں؟ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ان حالات میں 2018ءکے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ تفصیلات کے مطابق مردم شماری سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مردم شماری کی ساکھ کےلئے فوج کی شمولیت ضروری ہے۔ یہ حساس معاملہ ہے۔ اس پر جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ کیا حکومت کی اپنی کوئی ساکھ نہیں؟ حکومت ہر معاملے کو حساس کہہ کر ٹال دیتی ہے۔ مردم شماری کرانی ہے جنگ نہیں لڑنی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے حالات میں 2018ءکے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ لاہور اور بڑے شہروں میں فوج کی سکیورٹی کیوں ضروری ہے؟ کوئی درخواست گزار آ جائے گا کہ مردم شماری کرائے بغیر الیکشن نہ ہوں۔ اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کر آگاہ کریں۔ کیس کی سماعت عید کے بعد دوبارہ ہوگی۔