Thursday, May 2, 2024

مردم شماری: سندھ ہائیکورٹ نے ادارہ شماریات اور کمشنر شماریات کو نوٹس جاری کردیے

مردم شماری: سندھ ہائیکورٹ نے ادارہ شماریات اور کمشنر شماریات کو نوٹس جاری کردیے
March 24, 2017
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے مردم شماری کے طریقہ کار کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست پر وفاقی ادارہ شماریات اور کمشنر شماریات کو 3 اپریل تک نوٹس جاری کردیے۔ فاروق ایچ نائیک کہتے ہیں کئی اہم معاملات کو خفیہ رکھا گیا، مردم شماری شفاف ہونی چاہیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں مردم شماری طریقہ کار کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی تو عدالت نے کہا کہ سندھ میں پی پی کی حکومت ہے۔ درخواست میں حکومت کو فریقین بنایا گیا ہے۔ حکومت سندھ درخواست کی مخالفت کیسے کرسکتی ہے؟ وکیل فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ مردم شماری وفاقی حکومت کرارہی ہے ہمیں حکومت نہیں، مردم شماری طریقہ کار پر اختلاف ہے۔ عدالت نے وفاقی ادارہ شماریات اور کمشنر شماریات کو تین اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست قابل سماعت ہونے پر وکیل سے دلائل بھی طلب کرلئے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی پی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مردم شماری میں کئی اہم معاملات کو خفیہ رکھا گیا، مردم شماری شفاف ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں لاکھوں تارکین وطن موجود ہیں، اگر انہیں بھی مردم شماری میں شامل کرلیا گیا تو وفاقی کوٹے میں فرق آئے گا۔