Friday, May 10, 2024

مردان کے علاقے رستم میں پولیو ڈیوٹی سے واپس جانے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

مردان کے علاقے رستم میں پولیو ڈیوٹی سے واپس جانے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ
June 9, 2021

مردان (92 نیوز) مردان کے علاقے رستم میں پولیو ڈیوٹی سے واپس جانے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

مردان میں پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار فرض پر قربان ہوگئے۔ ڈی ایس پی شہبازگڑھی کے مطابق پولیس اہلکار سید رضاعلی شاہ اور شاکر پولیو ٹیم کی سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد تھانے واپس جا رہے تھے کہ رستم کے علاقہ پلو ڈھیری میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے انہیں نشانہ بنایا۔

واردات کے دوران ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی اہلکار اسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے کئی مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

وزیراعلٰی محمود خان نے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی نے بھی ڈی پی او مردان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔