Friday, April 19, 2024

مردان : کچہری دھماکے کے شہدا کی نماز  جنازہ  ادا کردی گئی ،آرمی چیف کی شرکت  

مردان : کچہری دھماکے کے شہدا کی نماز  جنازہ  ادا کردی گئی ،آرمی چیف کی شرکت  
September 2, 2016
مردان(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان نے مردان دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اوران کی جلد صحت  یابی کی دعا کی۔ عمران  خان  کہتے ہیں کہ۔فاٹا میں اصلاحات نہ کی گئیں تودہشت گرددوبارہ سراٹھا سکتے ہیں۔ دھماکے میں شہید ہونے والے  اہلکاروں کی نماز  جنازہ  پولیس لائنز میں ادا کردی  گئی  ہے۔ تفصیلات کےمطابق  کچہری دھماکے میں  جاں  بحق  ہونے والوں کی نماز  جنازہ  مردان میں ادا    کردی گئی  آرمی   چیف  جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ  پرویز خٹک بھی نماز جنازہ میں  شریک ہوئے ۔ اس  سے پہلے  آرمی چیف جنرل  راحیل شریف نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں زخمیوں کی عیادت کی ۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر بھی ان کے   ہمراہ  تھے ۔  آرمی  چیف   مختلف وارڈز  میں  گئے اور   کچہری  دھماکے  کے زخمیوں کی خیریت  د ریافت کی   مردان  سے واپسی پر    ہیلی  پیڈ پر جنرل  راحیل شریف کی   عمران خان  سے اتفاقیہ ملاقات  ہوئی  دونوں نے  واقعہ کی مذمت  کرتے ہوئے  دہشت  گردی کے ناسور  کو  جڑ  سے اکھاڑ  پھینکنے  کے عزم کا اعادہ کیا مختصر ملاقات کے  بعد  عمران خان  میڈیکل کمپلیکس پہنچے اور دھماکے میں  زخمی ہونے والوں   کی  فرداً فرداً   عیادت کی ۔ انہوں نے زخمیوں کی  جلد صحت  یابی کی  دعا اورمکمل  طبی  سہولتیں   فراہم کرنے کی   ہدایت بھی  کی ۔ میڈیا  سے  گفتگو کرتے  ہوئے عمران خان نے کہا کہ  دہشت گرد   ملک میں  انتشار  پیدا  کر  رہے ہیں ملٹری ایکشن  کے بعد سیاسی ایکشن  کی ضرورت  تھی  دہشت گردی کے  خلاف  جنگ میں   پاک  فوج  کے  ساتھ  ہیں۔ امیر  جماعت اسلامی  سراج  الحق نے  بھی مردان دھماکے کے زخمیوں کی  عیادت کی اور کہا کہ دہشت  گردوں نے  دوسری  بار  وکلا   کو نشانہ  بنایا ۔۔سکیورٹی  فراہم کرنا  صوبائی اورمرکزی حکومت کی  ذمہ داری  ہے ۔