Friday, April 19, 2024

مردان ، پنجم اور ہشتم جائزہ امتحان کے آج ہونیوالے تینوں پرچے آؤٹ

مردان ، پنجم اور ہشتم جائزہ امتحان کے آج ہونیوالے تینوں پرچے آؤٹ
April 8, 2019

مردان ( 92 نیوز) مردان تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام  جماعت پنجم اور ہشتم  جائزہ امتحان کے آج ہونے والے تینوں پرچے آوٹ ہوگئے۔

 کنٹرولر مردان  تعلیمی بورڈ  نے ذمہ داری ڈی ای او پر ڈال دی۔ مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے پرچے آؤٹ ہونےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مردان میں   ایک نہیں ، دو نہیں  تین پرچے آؤٹ ہوگئے ، پانچویں کے ریاضی ،آٹویں جماعت کے جغرافیہ اور تاریک کے پرچے 92 نیوز کو موصول ہوگئے ۔

 یہ تینوں پرچے 20 گھنٹے پہلے آوٹ ہوئے ، کنٹرولر امتحانات رشیدگل کے مطابق غلطی بورڈ کی نہیں یہ پرچے 27 مارچ کو ہی ڈی ای او مردان کو دئیے گئے تھے ۔

 ڈی ای او ذوالفقارالملک  کے بقول انھوں نے یہ پرچے پہلے ہی سپرنٹنڈنٹس کے حوالے کردئیے تھے ان کے بقول 10 فیصد پرچے بینکوں کو بھیجے گئے ہیں جو ان پرچوں سے مختلف ہیں مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کے مطابق سیکرٹری  تعلیم کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔