Friday, May 3, 2024

مردان : پارٹی پرچم لگانے کا تنازع ، فائرنگ سے 5افراد جاں بحق

مردان : پارٹی پرچم لگانے کا تنازع ، فائرنگ سے 5افراد جاں بحق
June 3, 2016
مردان(92نیوز)مردان میں پارٹی   پرچم  لگانے  کے تنازع پر سیاسی  مخالفین  کی  فائرنگ سے پانچ  افراد جاں بحق ہو  گئے۔ تفصیلات کےمطابق یہ  افسوس ناک واقعہ  مردان کے علاقے خان کوٹھے میں پیش  آیا  جہاں عوامی نیشنل پارٹی اور  تحریک انصاف کے کارکن پارٹی جھنڈا لگانے کے معاملے پر آمنے سامنے  آ گئے اور  ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ واقعہ میں سابق ناظم اور پی ٹی آئی کے رہنما مہمند خان  ساتھی سمیت  جاں بحق ہو گیا جبکہ اے این پی کے اکرام ، شاہجہان اور قاسم بھی ہلاک ہو  گئے  فائرنگ سے پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں   ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا  گیا ۔