Wednesday, April 24, 2024

مردان ، مشعال قتل کیس کا اشتہاری ملزم اظہار جونی گرفتار

مردان ، مشعال قتل کیس کا اشتہاری ملزم اظہار جونی گرفتار
January 4, 2018

مردان ( 92 نیوز ) مردان میں مشال قتل کیس کا اشتہاری ملزم اظہار عرف جونی گرفتار کرلیا گیا۔  ملزم 8  ماہ سے مطلوب تھا ۔

گزشتہ سال 13 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم نے طالب علم مشال خان پرحملہ کیا اور اسے بے دردی سے قتل کیا تھا ۔

اس کیس میں مردان پولیس نے واقعہ کی ویڈیوز سےملزموں کی شناخت کی اور 57 کو گرفتارکیا۔

 کیس میں 8 ماہ سےمطلوب ملزم اظہار عرف جونی کو بھی تھانہ صدرمردان کے علاقہ سے گرفتارکرلیا گیا۔

 کیس میں گرفتارملزموں کی تعداد 58 ہوگئی۔ ڈی پی او مردان میاں سعید کا کہنا ہے کہ تین اشتہاری ملزموں کی جائیداد قرقی کےلئے کارروائی جاری ہے۔

مشال خان کے والد اقبال خان کی درخواست پر کیس مردان سے منتقل کیا گیا ۔ قتل کیس میں پہلے سےگرفتار 57 ملزموں کو ہری پور جیل منتقل کیا گیا جبکہ قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد جاری ہے۔