Friday, March 29, 2024

مردان: مشعال قتل کیس کا اشتہاری ملزم اظہار عرف جونی گرفتار

مردان: مشعال قتل کیس کا اشتہاری ملزم اظہار عرف جونی گرفتار
January 4, 2018

پشاور (92 نیوز) مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشعال خان قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔ اس اہم پیشرفت میں آٹھ ماہ سے روپوش ملزم اظہار عرف جونی کو گرفتار کر لیا گیا۔
گزشتہ سال 13 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم نے طالب علم مشال خان پر حملہ کیا اور اسے بے دردی سے قتل کیا۔
اس کیس میں مردان پولیس نے واقعہ کی ویڈیوز سے ملزموں کی شناخت کی اور ستاون کو گرفتارکیا۔
کیس میں آٹھ ماہ سےمطلوب ملزم اظہار عرف جونی کو بھی تھانہ صدر مردان کے علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد کیس میں گرفتار ملزموں کی تعداد اٹھاون ہو گئی۔
ڈی پی او مردان میاں سعید نے کہا کہ تین اشتہاری ملزموں کی جائیداد قرقی کے لئے کارروائی جاری ہے۔
مشال خان کے والد اقبال خان کی درخواست پر کیس مردان سے منتقل کیا گیا۔
قتل کیس میں پہلے سے گرفتار ستاون ملزموں کو ہری پور جیل منتقل کیا گیا جبکہ قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد جاری ہے۔