Friday, May 10, 2024

مردان ، عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کی آج پہلی برسی ہے

مردان ، عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کی آج پہلی برسی ہے
April 13, 2018
مردان (92 نیوز) 13 اپریل 2017 کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبہ نے اپنے ہی ساتھی مشال خان کو توہین مذہب کے الزام میں بے دردی سے قتل کر دیا ۔ ایک سال قبل عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں جب اندوہناک واقعہ پیش آیا تو مشتعل ہجوم میں شامل لوگ خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بن گئے ۔ ان منصفوں نے جلاد بن کر مشال کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ ایک سال بعد بھی ان کے محلے دار ان کو کچھ اس طرح یاد کرتے ہیں۔ مشال روس سے انجینیئرنگ کر کے آئے تو کچھ کرنے کے شوق میں شعبہ صحافت میں داخلہ لے لیا۔ مشال کو نہیں معلوم تھا کہ صحافت میں بہت کچھ کرنے کا سوچ رکھنے والا خود ہی صحافیوں کے لئے بڑی خبر بن جائے گا ۔ ایک سال بیت گیا، مشال تو موجود نہیں مگر اس سے متعلق خبریں آج بھی تازہ ہیں ۔