Thursday, April 25, 2024

مردان : ضلع کچہری گیٹ پر خود کش دھماکے میں 13 افراد جاں بحق

مردان : ضلع کچہری گیٹ پر خود کش دھماکے میں 13 افراد جاں بحق
September 2, 2016
مردان(92نیوز)مردان میں ضلع کچہری گیٹ پرخودکش دھماکےمیں پولیس اہلکاروں اور وکلا سمیت تیرہ افراد جاں بحق اورچالیس سےزائدزخمی ہوگئے۔صدر،وزیراعظم سمیت دیگرسیاسی رہنماؤں نے دہشت گرد حملےکی شدیدمذمت کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  بزدل دہشت گردپشاورمیں اپنےناپاک ارادوں میں  ناکام ہوئےتومردان میں معصوم افراد سے زندگیاں  چھین لیں۔ دہشت گردوں نےکوئٹہ کےبعدمردان میں بھی  وکیلوں  کونشانہ بنایا۔صبح گیارہ بجےکے قریب خود کش حملہ آور نے ضلع کچہری گیٹ پرپہلے دستی بم پھینکاجس سےبھگدڑمچ گئی ۔اسی دوران دہشت گردنےخود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکےکےبعدہرطرف افراتفری پھیل گئی اورلوگ اپنی جانیں بچانےکےلئےبھاگتےرہے دھماکےکی اطلاع ملتےہی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورزخمیوں کوطبی امدادکےلئے اسپتال پہنچایاگیا۔مردان کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی  جبکہ شدید زخمیوں کو پشاورمنتقل کردیاگیا۔ ڈی پی اومردان نےبتایاکہ خودکش حملہ آورنے6سے8کلوبارودی موادسےبھری جیکٹ پہن رکھی تھی۔زخمیوں میں پولیس اہلکاراوروکلاشامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرےمیں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نےحادثےکےمقام سےشواہد اکٹھےکرنا شروع کردئیے۔ صدر،وزیراعظم نواز شریف،چیف جسٹس اورسیاسی رہنماؤں نے مردان میں دہشت گرد حملے کی سخت  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہیمانہ حملہ دہشت گردی کے خاتمہ کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔