Friday, March 29, 2024

مردان : ضلع کچہری خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

مردان : ضلع کچہری خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
September 3, 2016
مردان(92نیوز)مردان ضلع کچہری خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی حملہ آور حلیہ سے افغانی لگ رہا تھا عمر تیس سے پینتیس سال کے درمیان تھی جسمانی اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کےلئے بھجوا دیئے گئے۔ تفصیلات کےمطابق مردان کی ضلع کچہری کے مین گیٹ پر گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر تیس سے پینتیس سال کے درمیان تھی حملہ آور کا چہرہ درست حالت میں ملا جو حلیہ سے افغان باشندہ لگ رہا ہے حملہ آورکے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کےلئے بھجوادیئے گئے ہیں خودکش حملہ آور نے آٹھ کلوگرام بارودی مواد سے بھری جیکٹ پہن  رکھی تھی ۔ اس کے پاس ایک دستی بم بھی تھا تھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن میں دھماکے کی ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ سٹی مردان عاشق حسین کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں قتل، اقدام قتل، بارودی مواد رکھنے اور سیون اے ٹی اے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات کے بعد مردان، پشاور اور دیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے گئے اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔