Monday, May 6, 2024

مردان، سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، 5 دہشتگرد گرفتار

مردان، سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، 5 دہشتگرد گرفتار
December 18, 2020

پشاور (92 نیوز) سی ٹی ڈی مردان ریجن نے تعلیمی اداروں، مساجد میں دہشت گردی اور غیرملکیوں کو نشانہ بنانے کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا۔ مردان اور نواحی علاقوں سے پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹس، بم اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی مردان ریجن نے خیبرپختونخوا میں تخریب کاری اور غیرملکیوں کو نشانہ بنانے کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ایس پی سی ٹی ڈی نے مردان میں میڈیا کو بتایا کہ مردان اور نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔۔ دہشت گردوں سے خود کش جیکٹ، 2  خود ساختہ بم، 5 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے۔

ایس پی، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے مردان میں ایک سرکاری گرلز ہائی اسکول اور پشاورصدر میں مسجد میں دہشت گردی جبکہ صوابی کی اسٹیل ملز میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات ملتی تھیں۔ سی ٹی ڈی ان دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی جلد قانون کے شکنجے میں جکڑ لے گی۔